عالمی کرنسیز کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کل سے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے تخمینے نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو بریک لگا دیئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ میں انتہائی کمزور اور دفاعی پوزیشن پر دکھائی دے رہا ہے۔ آج سب سے زیادہ مستحکم آسٹریلین ڈالر دکھائی دے رہا ہے جو کہ 0.7200 کی حد کو ایک بار عبور کر چکا ہے۔ اگرچہ لیول برقرار نہ رکھ سکا تاہم اسی کے قریب ابھی تک ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو 1.0350 پر آ گیا ہے۔ سوئس فرانک 1.0650 کی سطح پر یوکرائن جنگ کے بعد پہلی بار آیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین 132 کی سطح پر بحال ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button