جزیرہ نما آئیبیریا سے دیگر یورپی ممالک کیلئے گیس پائپ لائن کا نیا منصوبہ۔
یورپ کے جزیرہ نما آئیبیریا کے ممالک اسپین اور پرتگال دیگر یورپیئن ممالک کی توانائی کے سنگین بحران سے نکالنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئیبیریا( اسپین، پرتگال اور فرانس کا جنوبی حصہ) سے سینٹرل اور مغربی یورپ کا گیس سپلائی کرنے کے لئے نئی پائپ لائن 9 ماہ کے دوران نہ صرف تعمیر ہو جائے گی بلکہ آپریشنل بھی ہو گی۔ الجزائر اور دیگر افریقی ممالک سے اسپین ، پرتگال اور فرانس تک لاجسٹکس سپلائی لائن پہلے سے موجود ہے جس کے زریعے قدرتی اور لیکوئیڈ گیس سپلائی کی جاتی ہے۔ اس نئے منصوبے کے مطابق افریقی ممالک سے گیس کی درآمد کو کئی گنا بڑھایا جائے گا اور نئی گیس پائپ لائن کے زریعے یورپ کے دیگر ممالک کو سپلائی کی جائے گی۔ مجوزہ پائپ لائن کے آپریشنل ہونے کے بعد یورپی ممالک کا گیس کی رسد کے لئے روس پر انحصار ختم ہو جائے گا۔ سپین، فرانس اور پرتگال کی طرف سے پیش کئے گئے منصوبے کا یورپی یونین کے ممالک بالخصوص جرمنی اور کمیشن کی صدر ارسلا وانڈر لین نے خیر مقدم کیا ہے۔ پرتگال کے صدر اینٹونیو کوسٹا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جرمنی اور باقی یورپ اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے بعد اپنی ضروریات سے کہیں زیادہ گیس حاصل کر سکیں گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔