عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی، قیمتی اور صنعتی دھاتوں کی قدر میں ریکارڈ کمی ۔
آج عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں ایک بار پھر آج عالمی بینک کی طرف سے جاری کی جانے والی کساد بازاری کی وارننگ کے بعد مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ سونے کی قیمت میں 19 ڈالرز کی کمی کے بعد حقیقی زر 1773 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیئم 65 ڈالرز کمی کے بعد 2165 ڈالرز فی اونس، پلاٹینیم 28 ڈالرز کی کمی کے بعد 937 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔ جبکہ چاندی بھی 0.70 ڈالرز کی کمی کے بعد 20.20 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ دوسری طرف صنعتی دھاتوں میں سب سے اہم ترین دھات تانبے کی قدر میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ ایلومینیئم اور دیگر اہم صنعتی دھاتوں کی مارکیٹ بھی ایدا لگ رہا ہے کہ کریش کر گئی ہے آج صبح سے کماڈٹیز مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ تاریخی اعتبار سے دنیا میں جب بھی کساد بازاری کا آغاز ہوا تو وہ سونے، خام تیل اور تانبے کی مارکیٹ گرنے سے ہی ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔