16 اگست 2022 ء: اقتصادی کیلنڈر کے مطابق معاشی افق پر کون سے اہم واقعات پیش آنے والے ہیں ؟۔
آج 16 اگست 2022 ء ہے، آج کے دن کا آغاز آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی میٹنگ سے ہو گا جس میں مانیٹری پالیسی سمیت اہم معاشی فیصلے کئے جائیں گے۔ صبح 6 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق برطانوی ایمپلائمنٹ ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ اسکے ساتھ ہی برطانیہ کی لیبر مارکیٹ رپورٹ جاری ہو گی۔ صبح 9.00 بجے بینک آف انگلینڈ کی جانب سے پاؤنڈ انویسٹمنٹ بانڈز آن لائن بولیوں کے زریعے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے جن کی مدت سرمایہ کاری 7 سال ہو گی۔ یہ سرٹیفیکیٹس مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے یکساں دستیاب ہوں گے۔ عالمی معیاری وقت 12.30 بجے کینیڈا کی کور انفلیشن رپورٹ جاری کی جائے گی جبکہ 1-30 بجے امریکی صنعتی پیداواری رپورٹ جاری ہو گی۔ یہ اہم ترین ڈیٹا عالمی مارکیٹس اور ڈالز انڈیکس پر اثرات مرتب کرے گا جبکہ دن کے اختتامی لمحوں میں 11.30 بجے رات جاپان کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ پیش کی جائے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔