پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر منفی رجحان
( اسٹاکس سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح کے وقت شروع ہونیوالا مثبت مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور دن کے اختتامی سیشن منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43436 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 51 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جنکی مجموعی مالیت 16 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد رہی ۔ آج کا والیوم لیڈر 4 کروڑ 46 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ رہا جبکہ 3 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے ساتھ فوجی فوڈز لیمیٹڈ دوسرے اور 3 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔