پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا منفی رجحان پر اختتام

(اسٹاکس سمری)۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ آج صبح مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان تھا تاہم مارکیٹ اس مومینٹم کو برقرار نہ رکھ سکی اور ایشیئن مارکیٹس کے منفی رجحان کے پاکستانی مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کاروباری وقت کے اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی سے 43481 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئرز بازار میں 62 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 49 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ آج مارکیٹ میں زیادہ تر چھوٹے شیئرز جنہیں پینی اسٹاکس کہا جاتا ہے میں خریداری دیکھنے میں آئی۔ آج کا والیوم لیڈر 17 کروڑ روپے سے زائد شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ رہا جبکہ 6 کروڑ 28 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ دوسرے اور 5 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button