آج عالمی فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرفارمنس
آج فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر دیگر عالمی کرنسیز کے مقابلے میں مستحکم نظر آ رہا ہے۔ امریکی معیسشت کے بارے میں امریکی فیڈرل ریزرو کے بیان نے ڈالر کی ٹریڈ میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ اور تمام کرنسیز کے ساتھ پیئر میں امریکی ڈالر مسلسل گرین زون میں حرکت کرتا اور قدر حاصل کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یورو اور برطانوی پاؤنڈز مسلسل گراوٹ کے شکار اور پورے ہفتے کی حاصلات کھو چکے ہیں بلکہ 100 دن کی موونگ اوسط سے نیچے ریڈ زون میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہی صورتحال جاپانی ین کی بھی ہے۔ یورو ایک بار پھر پیریٹی لیول کی طرف آ رہا ہے اور اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.0058 کی سطح تک منفی مومینٹم کے ساتھ گراوٹ کا شکار ہے۔ برطانوی پاؤنڈ بھی 1.20000 کی سپورٹ سے نیچے ریڈ زون میں 1.1831 جبکہ جاپانی ین ایک بار پھر 137 تک نیچے آ چکا ہے۔ جاپانی ین جو کہ ایشیئن ٹریڈ میں بنیادی اہمیت کا حامل اور زری اکائی سمجھا جا رہا ہے اس ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں 7 ین تک گرا ہے۔ سوئس فرانک بھی اپنی پچھلے 200 گھنٹے کی اوسط سے نیچے 1.0449 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔