کرپٹو کرنسیز کی قدر میں شدید گراوٹ، بٹ کوائن 22 ہزار ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گیا۔
عالمی فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کہ قدر مستحکم ہونے کے بعد دیگر حقیقی کرنسیز کی طرح کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسیز بھی گراوٹ کی شکار ہیں۔ تین دن پہلے تک 25 ہزار ڈالرز کی حد عبور کرنیوالے بٹ کوائن جس کے بارے میں 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کی پیشگوئی کی جا رہی تھی آج 22 ہزار ڈالرز کی سپورٹ کو توڑ کر 21436 فی کوائن پر منفی مومینٹم کے ساتھ اپنی ہفتہ وار اوسط سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایتھیریم اسوقت 1690 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ اسی ہفتے کے دوران ایتھیریم 2 ہزار ڈالرز کی حد عبور کر رہا تھا ۔ لائٹ کوائن مسلسل بیئرش مومینٹم کے ساتھ 54 ڈالرز پر جبکہ بائنانس کوائن 300 ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 291 ڈالرز پر منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایتھر سے لے کر پولکا ڈاٹ تک سبھی کرپٹو کرنسیز امریکی ڈالر کے استحکام کے ساتھ نیچے ٹریڈ کر رہے ہیں جسکی بنیادی وجہ بلاک چین اور اسٹیبل کوائن کی قدر میں کمی کی وجہ سے کرپٹو کے اپنے فنڈامینٹلز کو کھو دینا ہے۔ جس کے بعد ڈیجیٹل مارکیٹ انڈیکس دیگر حقیقی کرنسیز کی طرح ہی امریکی ڈالر کے ساتھ پیئر میں ری۔ایکٹ کر رہی ہیں۔ اسوقت کرپٹو کرنسیز اپنی موونگ ایوریج کی بلیو لائن سے نیچے ریڈ زون میں اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔