فاریکس اپڈیٹ: امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو دوبارہ پیریٹی لیول کے بالکل قریب آ گیا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی کمی ۔
امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے بعد سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر عالمی کرنسیز کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ یورو دوبارہ مسابقت کے لیول کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے اسوقت 1.0015 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ ماہرین معاشیات کے مطابق یورو رواں ہفتے کے دوران 0.95 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہ بات بھی قابل زکر کے کہ اس سے قبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی کم ترین سطح 0.9952 ہے جو کہ پیریٹی لیول دے نیچے یورو کا فوری سپورٹ لیول ہے لیکن یورو کے اس سے بھی نیچے آنے کا امکان ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر جسے معاشی اصطلاح میں کیبل کہا جاتا ہے کی قدر میں بھی زبردست گراوٹ دیکھی گئی یے۔ اسوقت کیبل 1.1803 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔