آج کے سب سے بہترین اسٹاکس۔

آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے بہترین ہرفارمنس ہیزکول لیمیٹڈ کی نظر آ رہی ہے۔ پیٹرولیم سیکٹر کی یہ کمپنی دو سال قبل سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈیفالٹر قرار دے دی گئی تھی تاہم پچھلے دو ہفتوں سے اس کے اچھے شیئر والیوم دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ہیزکول لیمیٹڈ میں سرمایہ کاری کے رجحان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جلد ہی یہ اسٹاک ڈیفالٹر سیگمنٹ سے باہر آ جائے گا۔ آج اب تک کی ٹریڈ میں بینک الفلاح لیمیٹڈ، نشاط پاور لیمیٹڈ، میزان بینک لیمیٹڈ پی۔آئی۔اے، ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ، ایوینسیون لمیٹڈ اور ٹی۔آر۔جی لیمیٹڈ سب سے ایکٹو اسٹاکس نظر آ رہے ہیں۔ اگر ہم مختلف سیکٹرز کا جائزہ لیں تو بینکنگ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کی پرفارمنس سب سے اچھی ہے اور اب تک کی ٹریڈ میں سب سے زیادہ شیئرز کا لین دین انہیں میں نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button