25 اگست 2022 ء: پاکستان اسٹاکس کے والیوم لیڈرز
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ والیوم لیڈر رہا۔ جبکہ ایک کروڑ سے زائد شیئرز کے لین دین کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ دوسرے اور 93 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز تیسرے نمبر پر رہی۔ ان کے علاوہ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ، حبکو، پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ سنرجیکو پاکستان اور کراچی الیکٹرک بھی اچھے سرمایہ کاری والیومز سمیٹنے میں کامیاب رہیں۔ اگر سیکٹرز کا جائزہ لیں تو پیٹرولیم اور ریفائنری اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرز میں اچھا لین دین نظر آیا۔ اگر سب سے زیادہ قدر حاصل کرنے والی کمپنیز کو دیکھیں تو ریلائنس کاٹن اسپننگ ملز لمیٹڈ شیئرز کی قیمت میں 37 روپے اضافے کے بعد 531 روپے پانچ پیسے پر بند ہوئی ریلائنس اسپننگ کو اپر کیپ کرتے ہوئے آج مسلسل دوسرا دن یے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔