سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کے لئے پاکستان کے بہترین اسٹاکس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انٹرا ڈے ٹریڈ کیلئے ٹیکنالوجی سیکٹرز میں سے ٹی۔آر۔جی، ایوینسیون اور نیٹ سول ہمیشہ سے سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کا انتخاب رہے ہیں اور کوئی بھی نیا سرمایہ کار ٹریڈ شروع کرتے ہی ان اسٹاکس میں تریڈ کو منتخب کرتا ہے۔ ان کے علاوہ بھی ایسے اسٹاکس ہیں جو کہ گزشتہ برسوں کے دوران ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ یونٹی فوڈز لیمیٹڈ انٹرا ڈے ٹریڈ کیلئے ایک بہترین اسٹاک ہے۔ جو کہ گزشتہ ایک برس کے دوران 16 روپے سے 40 روپے فی شیئر کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا ہے۔ یونٹی فوڈز لیمیٹڈ فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر کا ایک مستحکم اسٹاک ہے جس کے فنڈامینٹلز ٹی۔آر۔جی اور اے۔وی۔این ( ایوینسیون) کی طرح مضبوط ہیں۔ یونٹی فوڈز انٹرا ڈے اور طویل المیعاد سرمایہ کاری دونوں طرح کی ٹریڈ کے لئے موزوں اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح سیمنٹ سیکٹر میں سے ڈی۔جی۔خان اور فلائنگ سیمنٹ اچھے اسٹاکس ہیں جو کہ انٹرا ڈے کے سرگرم اسکرپس خیال کئے جاتے ہیں لیکن ان دنوں فلائنگ سیمنٹ 7 روپے گی شیئرز پر اپنی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اگر اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 45 ہزار کی حد عبور کر گیا تو فلائنگ سیمنٹ کی قدر میں 10 روپے فی شیئر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس لئے یہاں پر فلائنگ سیمنٹ دو سے تین ماہ ہولڈنگ کے ساتھ ایک نفع بخش سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر ہم ریفائنری سیکٹر کا جائزہ لیں تو اٹک ریفائنری لیمیٹڈ اور پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ کے علاوہ کم قیمت اسٹاکس میں سے بائکو بھی ایک اچھا اسٹاک ہے جو کہ ہولڈنگ اسٹاکس میں اچھی منافع دے سکتے ہیں۔ پراپرٹی سیکٹر میں ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ایک بہترین اضافہ ہے جس کی ٹریڈنگ رینج گزشتہ ایک سال کے دوران 16 روپے سے 69 روپے کے درمیان رہی ہے اسوقت جب مارکیٹ 43 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ٹی
پی۔ایل 20 روپے فی شیئرز پر سرمایہ کاری کا ایک اچھا موقع ہے جسے ایک ماہ کے دوران 25 سے 30 روپے کے درمیان فروخت کر کے اچھا نفع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹرانگ ایپلائنسز سیکٹر میں ویوز اور پیل دونوں ہی بہترین اسٹاکس ہیں ویوز کا موزوں ترین اینٹری پوائنٹ 15 روپے اور ایگزٹ 30 روپے ہے۔ تاہم محتاط انداز کی درمیانی مدت کی ٹریڈ کے لئے ویوز سے 25 روپے فی شیئر کی سطح پر ایگزٹ کر جائیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ہیزکول لیمیٹڈ دوبارہ ایکٹو ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ہیزکول لیمیٹڈ کچھ مسائل کے باعث 2021 ء کے اوائل میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے اسٹاک مارکیٹ میں ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیزکول نے 2 روپے سے 8 روپے تک کا سفر طے کیا یے اور 2021 تک پاکستان کے بہترین اسٹاکس میں شمار ہونیوالے ہیزکول لیمیٹڈ نے ڈیفالٹ سیگمنٹ سے نکلنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی ہیزکول 15 روپے سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائہ دے گا۔ بینکنگ سیکٹر میں اس لیول پر میزان بینک اور بینک الفلاح دو ایسے اسٹاکس ہیں جو کہ اگلے دو ہفتوں میں تین سے چار روپے تک منافع دے سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button