29 اگست 2022ء کے اقتصادی کیلنڈر پر اہم متوقع واقعات

آج 29 اگست 2022 ء ہے ۔ کاروباری ہفتے کا پہلا دن ۔ آج کے دن کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 1-00 بجے آسٹریلیا کی ریٹیل سیلز رپورٹ سے ہو گا۔ صبح 5-00 بجے جاپانی مرکزی بینک کی طرف سے لیڈنگ اکنامک انڈیکس جاری کیا جائے گا۔ ایشیائی معیشت کی سست روی کے باعث اس ڈیٹا کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ صبح 7-00 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق ترکی کی تجارتی رپورٹ جاری ہو گی۔ 9-45 بجے یورپی کمیشن کی طرف سے 3 سالہ سرمایہ کاری بانڈز یورپی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بذریعہ نیلامی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ عالمی وقت کے مطابق دوپہر 1-00 بجے فرانسیسی محکمہ خزانہ بھی قلیل المدتی یورو سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ نیلامی مقامی، یورہی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کرے گا۔ جبکہ عالمی وقت کے مطابق دن کا آخری اہم معاشی ایونٹ رات 11 بجے جاپان کی ایمپلائمنٹ رپورٹ کا اجراء ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button