امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قدر میں گراوٹ

میلبورن( نیوز رپورٹ )۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آج آسٹریلین کرنسی امریکی ڈالر کے ساتھ پیئر میں اگست 2022 ء کی کم ترین سطح 0.6850 پر آ گیا ہے۔ ماہرین معیشت کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے مثبت ریٹیل سیلز رپورٹ جاری ہونے کے باوجود کینگروز ڈالر پر دباؤ غیر متوقع ہے۔ رپورٹ کے اجراء سے قبل آسٹریلین ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں اوپر جاتا ہوا ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لیکن اسوقت یہ پیئر اپنی 24 گھنٹے کی اوسط سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button