عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں مندی، سونا( گولڈ) ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ سونا جسے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے اہک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جس کے بعد اسکی فی اونس قیمت 1706 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ چاندی( سلور) 17.80 ڈالرز فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔ پلاٹینیم کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یہ قیمتی دھات 841 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔ پلاڈیئم بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 80 ڈالرز فی اونس کی کمی کے بعد 2077 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ کسی بھی بحران یا کساد بازاری کی بیرومیٹر سمجھی جانیوالے تانبے( کاپر) کی قدر میں بھی شدید کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد یہ صنعتی دھات 7719 ڈالرز فی ٹن پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button