امریکی صنعتی شعبے کی پرفارمنس انڈیکس رپورٹ جاری۔
امریکی صنعتی پیداواری شعبے کی پرفارمنس انڈیکس تخمینہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صنعتی شعبے کا پرفارمنس انڈیکس 52.8 رہا ہے۔ جبکہ متوقع انڈیکس 52.0 تھا۔ اس لحاظ سے یہ تخمینہ رپورٹ توقعات سے بہتر رہی ہے۔ صنعتوں کی پیداواری لاگت 50.4 فیصد رہی ہے جبکہ یہ لاگت جولائی کی 53 فیصد پیداواری لاگت سے بہتر رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ صنعتی پیداواری شعبے کو نئے آرڈر ملنے کا انڈیکس 51 فیصد رہا ہے جبکہ متوقع انڈیکس 48 تھا۔ صنعتوں میں روزگار کے مواقع کا کا تناسب 54 فیصد رہا جبکہ جولائی 2022 ء کی رپورٹ میں یہی تناسب 48 فیصد تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ مثبت یے اور اس کے امریکی فائنانشل انڈیکیٹرز پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔