پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا ۔ دن کی ابتداء 300 پوائنٹس کی تیزی سے ہوئی۔ آئی۔ایم۔ایف کی طرف سے قرض کی قسط کے اجراء اور دیگر دوست ممالک کی طرف سے امداد کے اعلانات کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کا استحکام یہ سب مثبت ٹریگر تھے لیکن سیاسی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ مثبت مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور جلد ہی مکسڈ ٹرینڈ نظر آنے لگا۔ تاہم دن کے اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 108 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42460 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 24 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 8 ارب 1 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button