عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قدر میں کمی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل( کروڈ آئل) کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امیریکن برینٹ آئل 12 ڈالرز کی کمی سے 92 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گیا ہے۔ جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل 11 ڈالرز کی کمی کے بعد 86 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ٹی۔آئی آئل کی گذشتہ ایک ماہ کے دوران کم ترین قیمت 85 ڈالر فی بیرل ہے اور یوکرائن جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے یہ گزشتہ پانچ ماہ میں نچلی ترین سطح ہے۔ گذشتہ دو روز کے دوران ایرانی نیوکلیئر ڈیل کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button