ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا اور منفی رجحان۔

آج ایشیئن مارکیٹس میں کم والیوم اور سرمایہ کاری میں کمی اور ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ شنگھائی مارکیٹ محض ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 3186 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ جاپانی ین کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد نیکائی۔225 انڈیکس 10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27650 پر اختتام پزیر ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی چین اور تائیوان کے درمیان مسلسل تناؤ کی وجہ سے آج بھی 145 پوائنٹس نیچے آیا اور 19452 پر بند ہوا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 16 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 6828 پر بند ہوئی ہے۔ آسٹریلین معیشت براہ راست چینی رسد کے عدم استحکام اور آسٹریلین ڈالر کی گرتی ہوئی قدر سے متاثر ہو رہی ہے جسکے اثرات فائنانشل انڈیکیٹرز پر بھی نظر آ رہے ہیں۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 18 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 3205 پر جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاکس 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11628 پر اختتام پزیر ہوئی۔ چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے زیر اثر تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس 128 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14673 پر مختتم ہوا۔ انڈیا کی ممبئی سینسیکس میں کاروباری دن کا اختتام 36 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58803 کی سطح پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button