پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن اور ہفتے کا منفی اختتام ہوا ہے۔ آئی۔ایم۔ایف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے امداد کے بعد پاکستان کے معاشی اعشاریوں کو مثبت ٹریگر ملا تھا تاہم ملک میں سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث مارکیٹ کا مومینٹم برقرار نہ رہ سکا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 150 پوائنٹس کی مندی سے 42309 کی سطح پر آ گیا ہے۔
آج شیئر بازار میں 16 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج اسٹاکس میں بہت کم والیوم اور سرمایہ کاری کا حجم دیکھنے میں آیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button