کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ اور تھرٹی انڈیکس کا جائزہ۔
6 ستمبر 2022: آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور اپنی کل کی سطح کے قریب 41860 پر بند ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41927 اور کم ترین لیول 41684 رہا۔ اس طرح ہنڈرڈ انڈیکس سست روی کے ساتھ 243 پوائنٹس کے بیچ ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ اسکے علاوہ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کی کیپٹیلائزیشن اور سرمایہ کاری حجم میں بھی کل کی نسبت کوئی فرق نہیں پڑا۔ کے۔ایس۔سی تھرٹی انڈیکس کا جائزہ لیں تو وہ 3 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 15750 پر بند ہوا۔ آج تھرٹی انڈیکس کی بلند ترین سطح 15785 اور کم ترین لیول 15681 رہا۔ اس طرح تھرٹی انڈیکس کا کاروبار محض 104 پوائنٹس کے درمیان رہا۔ تھرٹی انڈیکس کی کیپٹیلائزیشن میں معمولی فرق سے 0.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔