عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں مندی، گولڈ اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ قیمتی دھاتوں اور ذرائع توانائی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہیں۔ سونا( Gold ) جسے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے، 1700 ڈالر کی سپورٹ سے نیچے 1696 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاٹینیم کی قدر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ڈالرز کی کمی کے بعد 853 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ چاندی( Silver ) کی قیمت 40 پیسے کمی کے بعد 17.91 ڈالرز فی اونس اور پلاڈیم 100 ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 1986 ڈالرز فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل 4 ڈالرز کم ہو کر 85 ڈالرز فی بیرل جبکہ امیریکن برینٹ آئل 91 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button