یورپی اور امریکی فیوچر مارکیٹس میں منفی رجحان ۔

آج یورپی اور امریکی فیوچر مارکیٹس میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان یے۔ جرمن ڈیکس فیوچر میں 0.9 فیصد تک گراوٹ واقع ہوئی یے۔ برطانیہ میں سیاسی صورتحال مستحکم ہونے اور لز ٹرس کی کامیابی کے باوجود آج برطانوی فٹ سی فیوچر مارکیٹ 0.8 فیصد کیپٹیلائزیشن کی کمی نوٹ کی گئی ہے۔ جبکہ اسپینش آئی۔بیکس فیوچر انڈیکس بھی 0.9 فیصد تک منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کل کی نسبت آج مارکیٹس اپنی 48 گھنٹوں کی اوسط سے نیچے یعنی بلیو لائن سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہیں ۔ یورپی فیوچر مارکیٹس کے ساتھ منسلک( Linked ) امریکی فیوچر مارکیٹس میں بھی کل کی مندی کا تسلسل برقرار ہے۔ ایس اینڈ پی فیوچر انڈیکس 0.4 فیصد، نیسڈق فیوچر بھی 0.4 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز فیوچر انڈیکس 0.3 فیصد گراوٹ کی شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button