آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
8 ستمبر 2022 ء: آج کاروباری دن کے آغاز پر سیمنٹ سیکٹر اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مییپل لیف سیمنٹ فیکٹری ( MLCF ) آج اب تک سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے بہترین اسٹاک یے جس میں 33 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے اور شیئرز کی قدر ( Value ) میں 63 پیسے اضافے کے ساتھ 28 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ہیزکول لیمیٹڈ( HASCOL ) میں 17 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ پائینیئر سیمنٹ ( PIOC ) بھی 17 لاکھ سے زائد شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا ہے۔ پائینیئر سیمنٹ کی شیئر ویلیو 2 روپے 16 پیسے کے اضافے کے ساتھ 68 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ان کے علاوہ یونٹی فوڈز ( UNITY ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), ڈی۔جی۔خان سیمنٹ( DGKC ), فلائنگ سیمنٹ ( FLYNG ), فوجی سیمنٹ ( FCCL ) اور شیل پیٹرولیم ( SHEL ) اور فرسٹ نیشنل ایکوئیٹیز لیمیٹڈ ( FNEL ) بھی نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔