آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
شیئر والیوم کے لحاظ سے کوٹ ادو پاور پلانٹ ( KAPCO ) آج سب سے نمایاں اسٹاک ہے جس میں 77 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ ٹی۔آر۔جی ( TRG) میں اب تک 54 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ ٹی۔آر۔جی کی شیئر ویلیو 3 روپے 32 پیسے کے اضافے کے ساتھ 93 روپے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ میپل لیف سیمنٹ ( MLCF ) میں 36 لاکھ شیئرز کا بزنس ہو چکا ہے جبکہ فوجی سیمنٹ ( FCCL ), پائینیر سیمنٹ ( PIOC ),, ہیزکول لیمیٹڈ( HASCOL ), ایونسیون ( AVN ), ڈی۔جی خان سیمنٹ ( DGKC ), اور اینگرو فرٹیلائزرز لیمیٹڈ ( EFERT ) بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ آج سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بہترین والیوم نظر آ رہا ہے جبکہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں بھی بہترین شیئر والیوم ( Share Volume) دیکھا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔