امریکی مارکیٹس کا تیکنیکی تجزیہ۔

گزشتہ ایک ہفتے سے امیریکن مارکیٹس کے انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اگر اگر ہم نیسڈق( Nasdaq ) کی گزشتہ روز کے اختتامیے کا جائزہ لیں تو 11862 پ اختتام ، آج کیلئے مثبت سمت کا اعشاریہ اور 12600 کا ابتدائی رزسٹنس لیول ( Resistance Level ) یعنی R1 اور 10600 کا ابتدائی سپورٹ لیول ( Initial Support Level ) یعنی S1 . آج کی ٹرینڈ لائن 12 ہزار کے قریب بن رہی ہے جہاں سے بلز( Bulls ) ابتدائی رزسٹنس کو عبور کرنے کی کوشش کریں گے لیکن یہ ایک مضبوط رزسٹنس لیول ہے جسے عبور کرنے کیلئے مطلوبہ مثبت ٹریگر موجود نہیں ہے۔ لیکن قلی المدتی( Short term ) بلش ٹرینڈ ( Bullish Trend ) جو کہ بالکل 12 ہزار کی سطح کے قریب بن رہا ہے 2 سے 3 سو پوائنٹس کے قریب انڈیکس میں اضافہ کر سکتا ہے اور متوقع طور پر آج کا سیشن 12 ہزار سے اوپر کا اختتامیہ ( Closing) دے سکتا ہے۔
اگر ایس اینڈ پی 200 کا جائزہ لیں تو 6894 کی کلوزنگ آج کی ٹریڈ میں 7 ہزار سے اوپر کے لیول کے لئے راستہ ہموار کر رہی ہے۔ آج کی فیوچر مارکیٹ میں نظر آنیوالا تیزی کا رجحان ریگولر مارکیٹ کے مثبت ٹرینڈ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ 7 ہزار کے بالکل نیچے 6922 کی سطح پر بننے والی رزسٹنس وہ لیول ہے جہاں سے بلز ( Bulls ) 7200 کی طرف دھکیلیں گے۔ 6800 سے اوپر کی گزشتہ روز کی کلوزنگ سے R1 یعنی ابتدائی رزسٹنس لیول بالکل قریب ہے جسے ایک اچھے سیشن سے عبور کیا جا سکتا ہے۔ کل کی کلوزنگ میں بننے والی بلیو لائن ( Average trading Line ) سے گزشتہ 100 گھنتوں کی ایوریج بہتر ہوئی ہے لیکن 7 ہزار کی کلوزنگ اسوقت مارکیٹ کے بلش مومینٹم ( Bullish Momentum ) کو قائم رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ ریڈ لائن سے نیچے آنے کی صورت میں ابتدائی سپورٹ جو کہ 6500 کے قریب بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے بیئرز( Bears ) کو انڈیکس نیچے لے جانے سے روک سکتی ہے۔ تاہم سیکنڈری سپورٹ لیول ( Secondary Support Level ) 6 ہزار کی سطح ہے جس کے پاس بیئرش مومینٹم ( Bearish Momentum ) انتہائی تیز بن جائے گا۔
ڈاؤ جونز کی بلیو لائن کل کی کلوزنگ 31969 سے کے بالکل قریب بن رہی ہے یعنی 100 گھنٹوں کی موونگ ایوریج جہاں ابتدائی سپورٹ لیول 30051 جبکہ ابتدائی رزسٹنس لیول 33887 بن رہا ہے جبکہ 100 گھنٹوں کی اوسط سے سپورٹ کا وقفہ 1800 پوائنٹس جبکہ R1 یعنی ابتدائی رزسٹنس لیول 1900 پوائنٹس کے اضافے پر ہے۔ جبکہ آج فیوچر مارکیٹ کی پرفارمنس سے ریگولر مارکیٹ ابتدائی گھنٹوں میں 32 ہزار کی سطح سے اوپر ٹریڈ کر سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button