عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ کیں کاروباری ہفتے کے اختتام پر خام تیل ( Crude Oil ) کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امیریکن برینٹ آئل ( American Brent Oil) 3.81 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 92 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل ( W.T.I Oil ) بھی 3 ڈالرز سے زائد 86 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ امیریکن ہیٹنگ آئل ( American Heating Oil) 2 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 94.84 ڈالر فی سو لٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گیسولین ( Gasoline ) 20 سینٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 2.42 ڈالرز فی گیلن کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔