عالمی فاریکس مارکیٹ: یورو سب سے مستحکم جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی۔
آج عالمی فاریکس مارکیٹ کے امیریکن سیشنز کے آغاز میں امریکی ڈالر دفاعی پوزیشن پر نظر آ رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو آج سب سے مستحکم نظر آ رہا ہے۔ آج یورپی مرکزی بینک کی طرف سے افراط زر کے سست روی لیکن بتدریج یورپی معیشت پر اثرات میں کمی کے بیان کے علاوہ توانائی کے بحران میں کمی کے آثار کے بعد یورو کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ یورو امیریکن سیشنز کے آغاز پر 1.0155 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے مسلسل اوپر کی جانب حرکت ( Move ) کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ آج جاپانی ین 143 کی سطح پر یعنی کل کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔