ایشیئن مارکیٹس ۔دن کے آغاز پر مثبت رجحان ۔

ایشیائی مارکیٹس کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس( Hang Sang Index) 119 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19481 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جاپان کی نیکائی۔225 ( NiKKEI ) مارکیٹ میں دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان ( Mixed Trend ) دیکھا جا رہا ہے جو کہ 47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28589 پر بتدریج مثبت زون میں موو کر رہی ہے۔ چین کے شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس میں 13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3275 جبکہ شینزین مارکیٹ میں زیادہ مثبت رجحان نظر آ رہا ہے جس کا آغاز 75 پوائنٹس کے ساتھ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 11954 پر پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 42 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7006 پر آگئی ہے۔ اگرچہ آسٹریلین اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ہے لیکن آج انڈیکس نے 7 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔ تائیوان کے ٹی۔سیک انڈیکس 93 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14901 پر آ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس کا آغاز 30 پوائنٹس کے قدرے منفی ٹرینڈ کے ساتھ ہوا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button