جاپان: اگست 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
جاپان (Japan ) کی اگست 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ (Trade Report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جاپانی ایکسپورٹس ( Exports ) میں 22.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل جاری کی گئی تخمینہ رپورٹ ( Estimated Report ) کے مطابق متوقع ایکسپورٹس ( Exports ) 23.6 فیصد تھیں۔ اسی طرح مذکورہ مہینے کے دوران درآمدات ( Imports ) میں 49.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ تخمینہ رپورٹ کے مطابق درآمدات ( Imports) 46.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس طرح جاری کئے گئے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ منفی ہیں اور اسکے اثرات معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی حکومت مانیٹری پالیسی ( Monetary Policy) اور فاریکس مارکیٹ ( Forex ) میں جاپانی کرنسی ین ( Yen) کی تاریخی گراوٹ کے بعد مداخلت کے طریقہ کار کو ابھی تک طے نہیں کر سکی جس کی وجہ سے نہ صرف ایشیاء کی سب سے مضبوط معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ مجموعی طور پر پوری ایشیئن مارکیٹس ( Asian Markets) اس بحران کی لپیٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔