ایشیئن مارکیٹس میں ملا جلا رجحان۔
آج ایشیئن مارکیٹس ( Asian Markets ) میں سست روی، کم والیوم ( Low volume ) اور ملا جلا رجحان ( Mixed Trend) دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جاپانی ین ( Japanese Yen ) کی قدر میں گراوٹ اور چینی معیشت ( Chinese Economy ) کی سست روی کے منفی اثرات ایشیائی معاشی اعشاریوں ( Asian Financial Indicators ) پر مرتب ہو رہے ہیں۔ آج ایشیئن مارکیٹس ( Asian Markets ) میں جاپانی نیکائی۔225 انڈیکس ( Japanese Nikkei-225 Index ) ملے جلے رجحان اور 57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27875 کی سطح پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ ( Hong Kong ) کا ہینگ سینگ انڈیکس ( Hang Sang Index ) 83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18930 پر بند ہوا ہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس ( Shinghai Composite Index ) 37 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3199 کے لیول پر بند ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( New Zealand Stock Exchange ) بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ کل کی سطح 11658 پر بند ہوئی۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( Australian Stock Exchang ) جو کہ ایشیئن مارکیٹس ( Asian Markets ) کے ساتھ منسلک ہے۔ منفی ایمپلائمنٹ رپورٹ ( Employment Report) کے بعد آج دباؤ کی شکار دکھائی دی اور آج بھی ملے جلے رجحان کے بعد محض 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6842 کی سطح پر بند ہوئی۔ تائیوان کی ٹی۔سیک ( T sec ) مارکیٹ 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14670 اور سنگاپور ( Singapore ) کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس ( Straight Time Index ) بھی 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3269 پر بند ہوئے۔ انڈیا کی نیفٹی۔ 50 ( Indian Nifty Fifty) مارکیٹ میں مسلسل ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے اور انڈیکس اپنے اختتامی سیشن ( Closing Session) کے دوران 70 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 72 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17932 پر آ گئی ہے۔ جبکہ دنیا کی سب سے بڑی فائنانشل مارکیٹ انڈین ممبئی سینسیکس ( Indian Mumbai Sensex) 210 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 60150 کی سطح پر اپنے اختتامی سیشن ( Closing Session ) میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔