پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آج KSE100 جو کہ دن کے آغاز پر 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا اختتام پر 239 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 42 ہزار کی Support توڑتے ہوئے 41772 پر بند ہوا۔ جبکہ KSE30 اختتامی سیشن میں 72 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15684 پر بند ہوا۔ آج Share Bazar میں 25 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں 10 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (Current Account Deficit), پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ملک کی معاشی و سیاسی غیر مستحکم صورتحال کے منفی اثرات معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مرتب ہو رہے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button