یورپی کمیشن کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری

ہورپی کمیشن کی اگست 2022 ء کی حقیقی کنزیومر پرائس انڈیکس ( Core CPI ) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح ( Infaltion) میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ یورپی ممالک میں افراط زر مجموعی طور پر 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اگست کے لئے 0.3 فیصد حقیقی افراط زر اور مجموعی شرح 8.8 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی جاری کی گئی تھی۔ سب سے زیادہ افراط زر توانائی ( Energy ) اور روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء ( Utilities ) کے شعبوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ توقعات کی نسبت منفی آئی ہے جس کے اثرات معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مرتب ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جولائی 2022 ء کے دوران حقیقی افراط زر 0.2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔