سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے ڈیپازٹس میں ایک سال کے لئے توسیع کر دی
پاکستان کی معاشی صورتحال میں دوست ممالک کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی احکامات کے تحت پاکستان کے مرکزی بینک State Bank of Pakistan میں تین سال قبل رکھوائے گئے تین ارب ڈالرز کے Deposits میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سعودی شاہی خاندان کے قائم کردہ Saudi Fund For Development کی طرف سے گزشتہ روز اس کی باقاعدہ توثیق کر دی گئی ہے۔ فنڈ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برادر ملک پاکستان کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید امداد کا جائزہ لینے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ Deposits پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سلسلے میں کی جانیوالی امداد کے علاوہ ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔