ایشیائی مارکیٹس میں مندی کا رجحان
آج ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چینی معیشت کی سست روی، جاپانی ین ( JapaneseYen ) کی گراوٹ اور کساد بازاری ( Recession ) کے خطرے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹس میں گذشتہ تین ہفتوں سے مسلسل منفی رجحان ہے۔ آج ShnghaiComposite ملے جلے رجحان پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس 10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3115 کی سطح پر آ گیا۔ Nikkei225 308 پوائنٹس کی گراوٹ سے 27567 پر آ گیا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX200 ) دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 19 پوائنٹس کی کمی سے 6719 پر جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( NZX50 ) 48 پوائنٹس کی کمی سے 11531 پر اختتام پزیر یوئی۔ سٹریٹس ٹائمز انڈیکس( STI ) 11 پوائنٹس کی کمی سے 3256 پر بند ہوا ہے۔Hangsang میں شدید مندی رہی اور دن کا اختتام 18565 پر ہوا۔ تائیوان کی TSec میں دن کا اختتام 136 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14425 پر ہوا ۔ انڈیا کی Nifty50 میں قدرے تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اسوقت انڈیکس 99 پوائنٹس کے اضافے سے 17629 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ MumbaiSensex میں دیگر ایشیائی مارکیٹس کی نسبت تیزی کا رجحان ہے اور اسوقت انڈیکس 339 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 59142 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔