ایشیائی مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان۔
آج ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے عسکری صلاحیتوں میں اضافے ( Military Mobilization ) کے اعلان اور مغرب پر طرف سے Proxy war کے الزامات کے عائد کئے جانے کے بعد تمام عالمی مارکیٹس ( Global Markets ) میں شدید مندی نظر آ رہی ہے۔ جاپان کی Nikkei225 میں سب سے زیادہ گراوٹ ہے جو 375 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27313 کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ تائیوان کا T.Sec انڈیکس 124 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 14424 اور Hangsang بھی 318 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 18462 پر آ گیا ہے۔ Nifty50 بھی 102 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17714 اور Mumbaisensex کا انڈیکس 304 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 59405 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج ( ASX200 ) میں دن کا اختتام 106 پوائنٹس کمی کے ساتھ 6700 کی سطح پر ہوا ہے۔ آسٹریلوی مارکیٹ کے گرنےکی ایک اور بڑی وجہ مرکزی بینک ( RBA ) کے بانڈز میں شدید نقصان کا ہونا ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج ( NZX50 ) بھی اختتام 71 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11498 پر ہوا ہے۔ Shinghaicomposite میں اختتام تک ملا جلا رجحان رہا اور انڈیکس 5 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3117 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ Nikkei225 میں شدید گراوٹ کی بڑی وجہ روس کے ساتھ شمالی کوریا کے عسکری تعاون کی خبریں ہیں جبکہ چین اور تائیوان کے درمیان تنازعہ بھی ایشیائی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کو محتاط کئے ہوئے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔