کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی، ایتھیریم 13 سو ڈالر سے نیچے آ گیا۔
امریکی فیڈرل ریزرو ( Fed ) کی طرف سے بنیادی شرح سود میں اضافے کے اعلان ( Rate Hike ) کے بعد Cryptocurrencies کی قدر میں گرواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بٹ کوائن ( BTC ) جو کہ گزشتہ روز مستحکم یوتا دکھائی دے رہا تھا، ایک بار پھر 19 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریم ( ETH ) 13 سو ڈالر کی بنیادی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 1249 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اپنے Ecosystem کی تبدیلی کے بعد سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران Ethereum کی قدر میں 30 فیصد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔