امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 37 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

امریکی فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے ( Key rate Hike ) کے بعد دیگر عالمی کرنسیز کی طرح برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) کی قدر میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ اسوقت 1.130 سے نیچے 1985 ء کے بعد گزشتہ 37 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ برطانیہ کے مرکزی بینک ( Bank of England ) کی طرف سے آئندہ ماہ فیڈرل ریزرو کی طرح ہی 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کئے جانے کی توقع ہے تا کہ کرنسیز کے مابین قدر کو مستحکم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے امکان کی وجہ سے تمام عالمی کرنسیز کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button