پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آج دن بھر پاکستانی مارکیٹ مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار رہی۔ نماز جمعہ کے وقفے تک ملا جلا رجحان نظر آ رہا تھا تاہم دوسرے سیشن میں فروخت کا رجحان شروع ہوا جو کہ آخر تک برقرار رہا ۔ KSE100 آج 307 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 40620 پر بند ہوا۔ آج Share Bazar میں مجموعی طور پر 16 کروڑ 52 لاکھ حصص ( Shares ) کا لین دین ہوا ۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ KSE100 میں 9 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ دوسری طرف KSE30 میں 6 کروڑ حصص کا لین دین دیکھنے میں اور انڈیکس 142 پوائنٹس کی کمی سے 15212 پر اختتام پزیر ہوا۔ All Shares Index میں 16 کروڑ، Future Market میں 6 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button