روس پر مزید معاشی پابندیاں عائد کرنیکا منصوبہ زیر غور ہے۔ وائٹ ہاؤس۔

وائٹ ہاؤس ( White House ) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت روس پر مزید معاشی پابندیاں (Economic Sanctions ) عائد کرنیکا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یوکرائن کے کئی علاقوں کو روس میں ضم (Merge ) کرنے کے لئے Referendum کا ڈھونگ اور حملوں میں اضافے کے لئے لئے فوجی دستوں کی جزوی پیشقدمی ( Partial Mobilization ) کے اقدامات کے بعد بائیڈن انتظامیہ روس پر پابندیوں کو انتہائی سخت کرنے کا ڈرافٹ تیار کر رہی ہے۔ واضح کہ امریکی اور یورپی ممالک پہلے ہی سے روس کو عالمی ترسیل زر کے پروگرام سے نکال چکے ہے جبکہ روسی تیل کی قیمت کو محدود کرنے کیلئے G-20 دسمبر میں اعلان متوقع ہے۔ جبکہ روسی سونے ( Gold ) کی تجارت کو بھی محدود کیا جا چکا ہے۔ توقع ہے کہ پابندیوں کے نئے سلسلے کے بعد روس کی طرف سے بھی سخت ردعمل آ سکتا ہے اور عالمی معاشی نظام بھی عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button