آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک ایکسچینجز میں کاروبار کا منفی اختتام
آج آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX200 ) میں شدید مندی کا رجحان ریا۔ اگرچہ اختتام تک کچھ بحالی نظر آئی تاہم ASX200 کاروباری سرگرمیوں کا اختتام انڈیکس میں 105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6469 کی سطح پر ہوا ہے۔ جبکہ آسٹریلین مارکیٹ کا Allshareindex اختتام پر 121 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 6667 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX50 ) اختتام پر 83 پوائنٹس کی کمی سے 11434 پر اختتام پزیر ہوئی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دونوں ممالک الگ جغرافیائی خطہ ( Geographical region ) ہونے کے باوجود Fanancial System میں ایشیائی مارکیٹس کے ساتھ جڑے ہیں اور انہیں کے پلیٹ فارم سے ٹریڈ کرتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔