پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پر کاروباری دن کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں مسلسل دوسرے دن کاروبار
کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ KSE100 آج 366 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41518 کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ KSE30 کاروبار بند ہونے پر 142 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15561 پر آ گیا تھا۔ آج مارکیٹ میں 23 کروڑ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 9 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز سے ہی مثبت مومینٹم دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بڑی وجوہات میں امریکی ڈالر (USD ) کے مقابلے میں پاکستانی روپے(PKR ) کی قدر میں اضافہ، عالمی اداروں کی طرف سے قرضوں کی ادائیگیاں معطل کرنے کی خبریں اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے ملنے والی غیر ملکی امداد شامل ہیں۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان دکھائی دیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button