برطانوی مرکزی بینک کا اوپن مارکیٹ میں جاپانی انداز میں مداخلت کا فیصلہ۔

برطانوی پاؤنڈ کی (GBP ) کی آج ایک بار پھر تاریخی گراوٹ کے بعد برطانوی مرکزی بینک نے براہ راست مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔ تازہ ترین گراوٹ کے بعد برطانوی مرکزی بینک ( Bank of England ) نے بینک آف جاپان کی طرح حکومتی بانڈز کی اوپن مارکیٹ سے خریداری کے زریعے کی جائے گی تا کہ برطانوی کرنسی کو فوری طور پر سپورٹ مل سکے۔ ذرائع کے مطابق بینک طویل المدتی ( Long term ) اور قلیل المدتی ( Short term ) بانڈز کی خریداری شامل ہے تا کہ برطانوی پاؤنڈ کی طلب میں اضافہ کر کے اس کی قدر کو مستحکم کیا جا سکے۔ آج برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.0700 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 1.0681 پر آ گیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ (Forex market ) میں آج بھی برطانوی پاؤنڈ کی فروخت جاری ہے۔ برطانوی حکومت کے ٹیکس پلان کے بعد سے برطانوی کرنسی تاریخی گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ یورو کے مقابلے میں بھی دوبارہ نیچے آیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button