مارگن اسٹینلے نے یورو کی قدر میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی
بین الاقوامی معاشی ادارے اور بینک Morgan Stanley نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) کی قدر میں کمی کے تخمینے کو مزید کم کر دیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں مارگن اسٹینلے نے پیشگوئی کی ہے کہ جغرافیائی اور معاشی حالات کے بعد برطانوی ٹیکس منصوبہ اور پاؤنڈ ( GBP ) کی عالمی کرنسیز کے مقابلے میں ہونیوالی مسلسل گراوٹ کے نتیجے میں یورپی معیشت ( European Economy ) مزید کمزور ہو رہی ہے جس سے یورو کی نئی کم ترین سطح 0.95 کی بجائے 0.93 ہو سکتی ہے۔ ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی مرکزی بینک (ECB ) کی طرف سے شرح سود میں کیا گیا اضافہ یورو کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر ( EUR/USD ) کو کم ہونے سے روکنے کے لئے ناکافی ہے۔ کیونکہ یورپی معیشت کو درپیش چیلنجز، توانائی کے بحران ( Energy Crisis ) اور دیگر زمینی حقائق میں جب تک تبدیلی نہیں آئے گی یورو کی قدر میں کمی کو روکنا ممکن نہیں ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔