پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج KSE100 آغاز پر ہی 134 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 40878 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی منفی رجحان کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔ اسوقت انڈیکس 71 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15241 پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران KSE100 میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں ملک میں سیاسی عدم استحکام اور ایشیائی مارکیٹس کا اتار چڑھاؤ ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔