آسٹریلین ڈالر کی گذشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر گراوٹ کے بعد بحالی

آج آسٹریلین مارکیٹس ( Australian Markets ) کے آغاز کے ساتھ آسٹریلین ڈالر امریکی ڈالر (AUD/USD ) کے ساتھ مقابلے میں 2020 ء کی سطح تک 0.6360 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جس کے بعد اسوقت آسٹریلین ڈالر جاپانی مارکیٹس (Japanese Opening ) کے آغاز کے ساتھ اسکی قدر میں تیزی سے بحالی (Recovery ) دیکھی جا رہی ہے۔ لیکن آج آسٹریلین ڈالر کی قدر میں گراوٹ اتنی زیادہ تھی کہ اگر ٹوکیو سیشن ( Tokyo Session ) سے Pacific Markets کی Bullish Support نہ ملتی تو آسٹریلین ڈالر اس سے بھی کم ترین سطح تک جا سکتا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران آسٹریلین ڈالر 0.6300 تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا تاہم اس کے بعد 0.6360 اسکی کم ترین سطح ہے۔ تاہم ایشیائی مارکیٹس کی سپورٹ کے ساتھ اسوقت آسٹریلین ڈالر 0.6400 کی حد ( R1 ) کو عبور کرتے ہوئے اپنی دوسری Resistance یعنی R2 جو کہ 0.6530 ہے کی طرف Move کر رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے برعکس آسٹریلین ڈالر دیگر کرنسیز کی طرح کماڈٹیز سے منسلک کرنسی (Commodity Linked Currency ) ہے۔ جس پر ڈالر کی قدر میں ہونیوالی تبدیلیوں کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button