ایشیائی مارکیٹس کے اختتام اور یورپی سیشنز کے آغاز پر فاریکس ٹریڈنگ کا جائزہ۔

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) کے آغاز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) کو 0.6360 کی دو سال کی کم ترین سطح تک گراوٹ کے بعد Asian Pacific Markets کی اچھی سپورٹ ملی جس کے بعد آسٹریلین ڈالر 0.6400 کی نفسیاتی حد (R1 ) سے اوپر بحال ہوا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں سنگاپور ڈالر (USD/SGD ) اپنی کل کی سطح سے معمولی فرق کے ساتھ 1.4348 پر آ گیا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/JPY ) آج 0.60 فیصد اضافے کے بعد 93.3390 کی سطح پر آ چکا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی مارکیٹس کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) کی قدر میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ کیوی ڈالر 0.0045 فیصد اضافے کے بعد 0.5645 کی سطح تک بحال ہوا ہے۔
یورپی سیشن ( European Sessions ) کی ابتداء میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) 1.1200 کی سپورٹ تک گرنے کے بعد دوبارہ اوپر آیا ہے اور اسکی بڑی وجہ برطانوی حکومت کی طرف سے نظرثانی شدہ ٹیکس اصلاحات ( British Tax Reforms ) واپس لئے جانے کی خبروں کے بعد 0.74 فیصد تک مثبت سطح پر بحال ہوا ہے۔ اور اس وقت Bullish Momentum کے ساتھ برطانوی پاؤنڈ مثبت ٹریگر کے ساتھ اوپر جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) میں بھی Bullish Momentum موجود ہے اور ابتدائی یورپی سیشنز میں یورو 0.24 فیصد تیزی کے ساتھ 142 کی نفسیاتی حد ( Resistance ) کو عبور کرتے ہوئے 142.12 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور 144 کی دوسری نفسیاتی حد۔ ( R2 ) تک مثبت سطح پر جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) کے مقابلے میں یورو ( EUR ) آج دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے اور EUR/GBP کا آج بننے والا مثبت ٹریگر اور Bullish Pressure یورو کو پسپا کر رہا ہے جس کی قدر میں 0.374 فیصد تک کم ہو کر 0.879 پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ اسکی نفسیاتی سپورٹس 0.850 اور 0.8350 کی ہیں اور نفسیاتی حدیں 0.90000 اور 0.920000 ہیں جبکہ اسوقت برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو میں فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button