عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قدر میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس (Natural Gas ) کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے توانائی کے اجلاس کے میں روسی گیس کی قیمت کی قیمت کو محدود (Price Cap) کرنے پر سخت اختلافات سامنے آنے کے بعد اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس سے قبل کماڈٹیز مارکیٹ ( Commodities Market ) میں قدرتی گیس کی قیمت 8 ڈالر فی ملیئن مکعب فٹ تک پہنچ گئی تھی تاہم آج اس اجلاس کے ملتوی ہونے کے بعد گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ملیئن مکعب فٹ تک آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ روس یورپی کمیشن (European Commission ) کے ممالک کی گیس کی مجموعی طور پر 40 فیصد ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ جبکہ یوکرائن جنگ کے باعث یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے روس پر بھاری پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد سے روس نے Nord Stream 1 کے ذریعے گیس کی سپلائی میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے یورپ توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button