آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا جائزہ اور وجوہات
آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسکی بڑی وجہ گزشتہ روز یورپی یونین (European Union ) کی طرف سے دونوں ممالک کے ساتھ باہمی ٹریڈ کے حوالے سے ٹیکسز اور ٹیرفس ہٹانے اور فری ٹریڈ کے معاہدے ( Free Trade Agreements ) کے حوالے سے رضامندی کا اظہار ہے۔ جس پر کورونا کی عالمی وباء (Covid-19 ) کے آغاز سے تعطل پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں یورپی یونین کا ایک وفد دونوں ممالک کا دورہ کرے گا۔ بلاشبہ یہ دونوں ممالک کی معیشت کی سست روی ختم کرنے کے حوالے سے ایک بڑی خبر ہے جس کے سامنے آنے پر آج آغاز ہی سے آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا رجحان رہا۔ ASX200 کا انڈیکس 211 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 6 ہزار 5 سو کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 6669 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ NZX50 آج 130 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11090 پر Bullish Momentum کے ساتھ Move کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔