یورو اور امریکی ڈالر کے پیئر کا ٹیکنیکی تجزیہ۔
امریکی ISM/ Manufacturing ڈیٹا کے جاری ہونے اور اعداد و شمار کے توقعات کے برعکس آنے کے بعد سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی ڈالر (USD ) دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے اور اسکی حاصلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یورو امریکی ڈالر (EUR/USD ) کے مقابلے میں اپنی گزشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح 0.9854 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یہ اپنی جولائی 2022 ء کے لیول 0.9952 کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یورو کا Relative Strength Index بھی اس Over sold کیفیت سے باہر آ چکا ہے۔ اب یہ پیئر اپنے جون 2022 ء کی سطح 0.9303 کو سے اوپر Parity Level کی طرف حاصلات (Gains ) وصول کر چکا ہے۔ یہاں سے اوپر اسکی مضبوط حد 1.0016 ہے جسے حاصل کرنے کے بعد Bullish Pressure اس سے بھی اوپر کے لیولز کی طرف Move کر سکتا ہے۔ لیکن بڑی رزسٹنس درجہ مسابقت سے بالکل اوپر ہے۔ لیکن گزشتہ 50 دن کی Moving Average بھی 0.9952 بنتی ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود ( Interest rates ) میں اضافے کے بعد سے EUR/USD اپنی 50 دن کی Trend Line سے نیچے آ گیا تھا اور لیکن یورپی مرکزی بینک (European Central Bank ) کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے ستمبر کی میٹنگ مانیٹری پالیسی کے موثر نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تا کہ دوہرے ہندسے کی چھوتی ہوئی افراط زر 2 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ اس میٹنگ کے بعد سے یورو کی شرح تبادلہ پر مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔